آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ چین کے وو زی (Wuxi) پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ۔
چینی حکام کی طرف سے پنجاب پولیس کو جدید پولیسنگ، ڈرون ٹیکنالوجی کی ٹریننگ کی فراہمی بارے اہم فیصلے۔
پنجاب پولیس اے ایس پیز کو آپریشنل و انویسٹی گیشن ٹریننگ کے لئے چین کے پولیس ٹریننگ کالج بھیجے گی،آئی جی پنجاب
جدید چینی ڈرون ٹیکنالوجی اور ٹریننگ موثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ چین کے وو زی (Wuxi) پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا اور چینی پولیس ٹریننگ کالج کے سینئر افسران اور انسٹرکٹرز سے اہم ملاقات کی۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت، دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی ٹریننگ کی فراہمی بارے اہم فیصلے کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پنجاب پولیس اے ایس پیز کو آپریشنل و انویسٹی گیشن ٹریننگ کے لئے چین کے پولیس ٹریننگ کالج بھیجے گی جس سے انہیں پولیسنگ کے جدید طریقہ کار، نئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور سروس ڈلیوری میں مزید بہتری بارے آگاہی حاصل ہوگی۔چینی ماہرین نے آئی جی پنجاب اور وفد کے ارکان کو مختلف قسم کے ڈرونز کے استعمال کا عملی مظاہرہ دکھایا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی میں چینی پویس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی افسران و ٹرینرز سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پنجاب پولیس کی آپریشنل، تفتیشی، سرویلنس صلاحیتوں میں بہتری آئے گی جبکہ ساتھ ہی ساتھ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لا اینڈ آرڈر صورتحال، ٹریفک مینجمنٹ اور کرائم کنٹرول کے عمل میں مانیٹرنگ و سرویلنس سسٹم بہتر ہو گا،آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال دشوار گزار اور گنجان علاقوں میں کریمینلز کے خلاف کاروائی میں مدد دے گا،خفیہ ٹھکانوں کی نگرانی، آپریشنل حکمت عملی کی تیاری اور کاروائیوں میں یہ ٹیکنالوجی کا خصوصی سہولت کی باعث بنے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جدید چینی ڈرون ٹیکنالوجی اور ٹریننگ موثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور اسے ہجوم کنٹرول، ویپن ہینڈلنگ، چہرہ شناخت سسٹم سے ملزمان گرفتاری،کچہ کے علاقہ میں شرپسندوں کے خلاف استعمال میں لائی جائے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ چینی پولیس ٹریننگ کالج کے سربراہ اور انسٹرکٹرز کی طرف سے آئی جی پنجاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 655 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Thursday, September 28, 2023