بعض شرپسند عناصر کی طرف سے شہریوں کو سائبر کرائم کیس میں طلبی کی جعلی ای میل بھجوانے کا معاملہ

بعض شرپسند عناصر کی طرف سے شہریوں کو سائبر کرائم کیس میں طلبی کی جعلی ای میل بھجوانے کا معاملہ
پنجاب پولیس نے جعلی ای میل بھجوانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو لیٹر بھجوا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
25 ستمبر کو بھجوائے گئے لیٹر میں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت سخت کاروائی کا کہا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
بعض شرپسند عناصر کی جانب سے شہریوں کو سائبر کرائم کیس میں طلبی کی جعلی ای میل بھجوانے کے معاملے کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جعلی ای میل بھجوانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو لیٹر بھجوا دیا ہے، 25 ستمبر کو بھجوائے گئے لیٹر میں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت سخت کاروائی کا کہا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس یا آئی جی پنجاب کی طرف سے اس قسم کی کوئی ہدایات کسی بھی ای میل کے ذریعے ہرگز جاری نہیں کی گئیں،فیک ای میل نوٹس کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے کی انتہائی مضحکہ خیز کوشش کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ شہری شرپسند جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، ایسے جھوٹے و بے بنیاد پراپیگنڈا کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں، ایف آئی اے نے پنجاب پولیس اور آئی جی پنجاب سے منسوب جھوٹی ای میل وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 654 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, September 27, 2023