Sep 25, 2023
لاہور(نامہ نگار) بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور اشتہاری گرفتار کر لیا گیا ۔ رواں برس بیرون ملک مفرور گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 117 ہوگئی ہے۔ قتل کے مقدمے میں ملوث خطرناک اشتہاری شعیب امجد بیرون ملک سے وطن واپس آ رہا تھا، ائیرپورٹ پر ریکارڈ چیکنگ کے دوران نشاندہی ہونے پر ملزم گرفتار ہوا، مزید کاروائی کیلئے منڈی بہاؤالدین پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********
