آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیمیں جرائم کے قلع قمع کیلئے شب و روز مصروف عمل

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیمیں جرائم کے قلع قمع کیلئے شب و روز مصروف عمل
سال رواں کے دوران صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 88736 اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 21516 مقدمات درج، 20436 منشیات فروش، ڈیلر اور اسمگلر گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضے سے 19631 کلوگرام چرس، 864 کلوگرام افیون، 562 کلوگرام ہیروئن  اور65 کلوگرام آئس برآمد۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹا گیا 584 ملین جبکہ رابری میں 1414 ملین کا سامان برآمد کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیمیں جرائم کے قلع قمع کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں، تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں سال رواں میں ہزاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال رواں کے دوران صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 88736 اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے جن میں اے کیٹیگری کے 12651 اور بی کیٹیگری کے 76085 اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 21516 مقدمات درج کرتے ہوئے20436 منشیات فروش، ڈیلر اور اسمگلر گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 19631 کلوگرام چرس، 864 کلوگرام افیون، 562 کلوگرام ہیروئن، 65 کلوگرام آئس، 3055 کلوگرام بھنگ اور 67 کلوگرام دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹا گیا 584 ملین جبکہ رابری میں 1414 ملین کا سامان و نقدی برآمد کیا گیا، جرائم کی وارداتوں میں چھینی اور چوری ہونے والی 1242 گاڑیاں اور 17921 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ اغواء برائے تاوان کے 71 مقدمات درج کرکے 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 77 مغوی بازیاب کروائے گئے، اندھے قتل کے 456 مقدمات میں ملوث میں 447 ملزمان گرفتار کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے جرائم کے قلع قمع کیلئے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں جرائم کے قلع قمع کیلئے بروقت کاروائیاں پر فوکس کریں اور پولیس کاروائیوں اور ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 649 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, September 26, 2023