پولیس ایجوکیشن پورٹل کو جلدعام شہریوں کیلئے اوپن کر دیا جائےگا:آئی جی

Sep 24, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنے والی پولیس ملازمین کی ہونہار بیٹیوں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ پولیس ملازمین کی بیٹیاں اپنے ٹیلنٹ، محنت سے تعلیم کی منازل شاندار انداز میں طے کر رہی ہیں۔ نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن،پنجاب پولیس کا ایجوکیشن پورٹل بھی شروع کیا گیا۔ پولیس ایجوکیشن پورٹل کو جلدعام شہریوں کیلئے بھی اوپن کر دیا جائےگا۔انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے فیصل آباد ریجن کے 38 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**********