ترقیاں ،آئی جی پنجاب نے 38افسران کوانسپکٹر عہدہ کےرینک لگائے

Sep 24, 2023

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ترقی کے اہل ہر افسر و اہلکار کو اس کا محکمانہ حق بلا تاخیر دیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے فیصل آباد ریجن کے 38 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ ظالموں کے خلاف مظلوموں کے دست و بازو بنیں اور منظم جرائم کے خاتمہ کا عمل تیز تر کریں۔ جرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی پر بطور خاص توجہ دی جائے۔علاوہ ازیںآئی جی پنجاب نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنے والی پولیس ملازمین کی ہونہار بیٹیوں سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں چار طالبات عنیزہ حسن، ایمان خان، افشاں شہباز اور زینب ظفر شامل تھیں۔

(روز نامہ جنگ)

***********