ذوالفقار حمید کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دےدیا گیا

Sep 23, 2023

لاہور( کرائم رپورٹر) ذوالفقار حمید کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دےدیا گیا، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے دورہ چین کے دوران ذوالفقار حمید آئی جی پولیس ہونگے، اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور آج 23 ستمبر سے چار روزہ دورے پر چین جارہے ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*************