Sep 23, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میاں چنوں میں کار پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او خانیوال کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں
(روز نامہ جہان پاکستان)
************