Sep 23, 2023
بعض شرپسند عناصر کی طرف سے شہریوں کو سائبر کرائم کیس میں طلبی کی جعلی ای میل بھجوانے کے معاملہ بارے ترجمان پنجاب پولیس نے کہاہے کہ پنجاب پولیس یا آئی جی پنجاب کی طرف سے اس قسم کی کوئی ہدایات کسی بھی ای میل کے ذریعے ہرگز جاری نہیں کی گئیں، فیک ای میل نوٹس کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے کی انتہائی مضحکہ خیز کوشش کی گئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ شہری شرپسند جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، ایسے جھوٹے و بے بنیاد پراپیگنڈا کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں، پنجاب پولیس اور آئی جی پنجاب سے منسوب جھوٹی ای میل وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے،
(روز نامہ اوصاف)
*************