آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ چین، چینی صوبے جیانگ سو کے ڈپٹی گورنر/آئی جی پولیس سے اہم ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ چین، چینی صوبے جیانگ سو کے ڈپٹی گورنر/آئی جی پولیس سے اہم ملاقات
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں کی روشنی میں مختلف امور کو حتمی شکل دے دی گئی،
ڈپٹی گورنر/ پولیس چیف صوبہ جیانگ سو جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس کے اے ایس پیز شارٹ ٹریننگ کورسز کیلئے جیانگ سو صوبہ کا دورہ کریں گے، ڈاکٹر عثمان انور
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا حالیہ دورہ چین پنجاب پولیس میں شعبہ جاتی جدت لانے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا،ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پولیس وفد نے آنجہانی چینی لیڈر چئیرمین ماؤزے تنگ کی رہائش گاہ کا دورہ بھی کیا۔
لاہور25ستمبر:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے دورہ چین کے دوران چینی صوبے جیانگ سو کے ڈپٹی گورنروآئی جی پولیس سے اہم ملاقات کی اوروزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں کی روشنی میں مختلف امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا حالیہ دورہ چین پنجاب پولیس میں شعبہ جاتی جدت لانے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا، انہوں نے کہاکہ صوبہ جیانگ سو کے پولیس چیف جنہیں چین میں ڈپٹی گورنربھی کہا جاتا ہے جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ حکومت پاکستان اور چینی پولیس کے مابین سابق ایم او یو کے تحت دوطرفہ ورکنگ ریلیشن شب کو مزید بڑھایا جائے گا اور پنجاب پولیس کے اے ایس پیز شارٹ ٹریننگ کورسز کیلئے جیانگ سو چین کا دورہ کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈپٹی گورنر جیانگ سو نے پنجاب پولیس کے سپیشلائزڈ فورسز سی ٹی ڈی، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کو سراہا اور تجربات سے مزید استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ایلیٹ فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے جیانگ سو پولیس کے مشکور ہیں، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں کو چینی پولیس، ماہرین سے بہتر رابطے کیلئے چینی زبان بھی سکھائی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پٹی گورنر صوبہ جیانگ سو نے پاکستان میں انوسٹمنٹ سکیورٹی ونگ کے قیام کو سراہا، سرمایہ کاری کے مزید پراجیکٹس شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی، دوران ملاقات پنجاب میں چینی شہریوں، سرمایہ کاروں، سیاحوں کی سکیورٹی، پنجاب پولیس کی چین میں ٹریننگ امور کا لائحہ عمل طے کیا گیا،ڈپٹی گورنر جیانگ سو و آئی جی پولیس نے کہاکہ پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹیکنیکل و لاجسٹک سمیت تمام وسائل فراہم کریں گے،انہوں نے دوطرفہ تعاون میں اضافے کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں چینی سیاحوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے چین کے ٹور آپریٹرز جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس افسران کے وفد نے آنجہانی چینی لیڈر چئیرمین ماؤزے تنگ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چینی لیڈر چئیرمین ماؤزے تنگ کی رہائش گاہ کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،پولیس وفد کیلئے خصوصی طور پر کھولا گیا،گھر میں محفوظ کی گئی تصاویر، فرنیچر سمیت تاریخی نوادرات بارے پولیس وفد کو آگاہی دی گئی،پولیس وفد کو چینی رہنما ماؤزے تنگ کے گھر کا ڈرائنگ روم، خواب گاہ سمیت مختلف حصے دکھائے گئے، انقلاب چین کے دوران ماؤزے تنگ کے زیر استعمال رہنے والی تاریخی ٹرین بھی پولیس وفد کیلئے کھول دی گئی، اس تاریخی ٹرین پر چئیرمین ماؤزے تنگ نے تحریک کے دوران پورے چین کا دورہ کیا تھا، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ کسی بھی پولیس وفد کیلئے پہلی بار چئیرمین ماؤزے تنگ کے تاریخی گھر اور ٹرین کو کھولا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان اور چین کی پولیس فورسز کے مابین دوطرفہ تعاون، انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی روابط مضبوط ہو رہے ہیں، چینی حکام کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دورہ چین سے پاک چین پولیس تعلقات میں نئے دور کا اضافہ ہوا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 647 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, September 25, 2023