Sep 22, 2023
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران سعودی عرب مفرورہونے والا اشتہاری ملزم عبدالجبار گرفتار ہوگیا ہے۔ رواں برس بیرون ملک مفرور ہونے والے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی ہے۔ فراڈ کے مقدمہ میں پنجاب پولیس نارووال کو مطلوب اشتہاری عبدالجبار سعودی عرب فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا،وطن ۔واپسی پر اسے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،اشتہاری عبدالجبار کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
(روز نامہ جناح)
**************
