پولیس شہداءکی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں،آئی جی پنجاب

Sep 21, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداءکی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دو مزید پولیس شہداءکے اہلخانہ کو ذاتی گھر دے دئیے ہیں۔ کانسٹیبل سیف اللہ شہید کے اہلخانہ کو گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سکیم میں 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر خرید کر دیا گیا،کانسٹیبل محمد اکبر شہید کے اہل خانہ کو رحیم یار خان کے عباسیہ ٹاؤن میں پسند کے مطابق 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کا گھر خرید کر دیا گیا،آر پی او گوجرانوالہ اور آر پی او بہاولپور نے دونوں شہدا کے اہل خانہ کو گھروں کی فراہمی کیلئے کیسز سنٹرل پولیس آفس بھجوائے تھے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے منظوری کے بعد کیسز آئی جی پنجاب کو بھجوائے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دونوں شہدا کی فیملیز کے گھروں کی خریداری کی حتمی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭