پولیس غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 82 لاکھ روپے جاری پولیس غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 82 لاکھ روپے جاری

Sep 20, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید82 لاکھ روپے جاری کردئیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، کمیٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے موصول 19 غازیوں کے علاج معالجے کیلئے 82 لاکھ روپے کی منظوری دی تفصیلات کے مطابق غازی کانسٹیبل سعید الرحمان کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل محمود خان کو 10 لاکھ، ڈرائیور کانسٹیبل سرفراز اکرم کو علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،لاہور پولیس کے کانسٹیبل ثاقب رزاق کو 05 لاکھ روپے، سیالکوٹ پولیس کے غازی کو 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ غازی کانسٹیبلز محمد اسلام اور عبدالرزاق کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ننکانہ صاحب کے زخمی اے ایس آئی نصیر احمد، کانسٹیبل عمر فاروق اور ڈرائیور کانسٹیبل اشتیاق احمد کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ غازی محمد طیب، محمد امین، ہیڈ کانسٹیبل ساجد محمود، سینئر ٹریفک وارڈن اعجاز حسین کو 03 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ غازی ہیڈ کانسٹیبل خرم شہباز اور کانسٹیبل شاہ سعود کو 02 لاکھ روپے فی کس، کانسٹیبل سرفراز نصرت کو 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭