آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سینئر پولیس افسران کے ہمراہ دورہ چین،*
آئی جی پنجاب کی قیادت پنجاب پولیس کے وفد کی چین کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سکیورٹی کے عہدیداران سے اہم ملاقات،
اجلاس میں پاکستان اور چین کے مابین پولیسنگ امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے،
چینی پولیس کے تعاون سے پنجاب میں پولیسنگ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پنجاب پولیس کے سینئر افسران کا وفد چین پہنچ چکا ہے، آئی جی پنجاب کے ہمراہ گئے وفد میں ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ، ڈی آئی جی ایلیٹ صادق علی ڈوگر، ڈی آئی جی ، آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عائشہ ممتاز شامل ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پولیس وفد نے چین کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سکیورٹی کے عہدیداران سے اہم ملاقات کی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جیانگ سو پروونشل ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سکیورٹی کی زیر قیادت چینی پولیس کے اعلی عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان اور چین کے مابین پولیسنگ امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی پولیس کے تعاون سے پنجاب میں پولیسنگ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پر مامور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے باہمی تعاون کو بڑھایا جائے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی پولیس کے تعاون سے ایلیٹ فورس کو اپ گریڈ کیا جائے گا ، جدید وسائل فراہم کئے جائیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم کنٹرول، جنرل پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے چینی پولیس تکنیکی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں معاونت فراہم کرے گی جبکہ سائبر سکیورٹی سے متعلقہ معاملات میں بھی پنجاب پولیس کو تعاون و جدید وسائل فراہم کرنے پر اتفاق رائے ہوا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چین کے تعاون سے جرائم کے قلع قمع کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مزید موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، چینی پولیس کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پبلک سروس ڈیلیوری کا عمل مزیدآسان بنایا جائے گا۔ دوران ملاقات چینی پولیس حکام نے پنجاب پولیس کو وسائل، ٹریننگ اور ماڈرن پولیسنگ بارے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 645 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
