سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کھلی کچہری

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کھلی کچہری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔
ڈاکٹر عثمان انور کا شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ ڈی پی اوز کو فوری کاروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم۔
ٹرانسفر، پوسٹنگ، جزا و سزا سمیت دیگر امور سے متعلقہ مسائل پر  میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ڈاکٹر عثمان انور کا شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ ڈی پی اوز کو فوری کاروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کریں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی درخواستوں کا متعلقہ برانچ سربراہان ذاتی نگرانی میں ازالہ کریں،ٹرانسفر، پوسٹنگ، جزا و سزا سمیت دیگر امور سے متعلقہ مسائل پر  میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ فورس کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے بہتر پرفارمنس کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کے مسائل بارے بھی احکامات جاری کئے۔شہدا کے ساتھ دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے اہلخانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 642 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, September 22, 2023