پنجاب پولیس یا آئی جی پنجاب کی طرف سے کوئی ہدایات کسی بھی ای میل کے ذریعے ہرگز جاری نہیں کی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس اور آئی جی پنجاب سے منسوب جھوٹی ای میل وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے،
شہری شرپسند جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، جھوٹاو بے بنیاد پراپیگنڈا کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں، ترجمان پنجاب پولیس
بعض شرپسند عناصر کی طرف سے شہریوں کو سائبر کرائم کیس میں طلبی کی جعلی ای میل بھجوانے کے معاملہ بارے ترجمان پنجاب پولیس نے کہاہے کہ پنجاب پولیس یا آئی جی پنجاب کی طرف سے اس قسم کی کوئی ہدایات کسی بھی ای میل کے ذریعے ہرگز جاری نہیں کی گئیں، فیک ای میل نوٹس کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے کی انتہائی مضحکہ خیز کوشش کی گئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ شہری شرپسند جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، ایسے جھوٹے و بے بنیاد پراپیگنڈا کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں، پنجاب پولیس اور آئی جی پنجاب سے منسوب جھوٹی ای میل وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے،
(ہینڈ آؤٹ نمبر 641 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, September 22, 2023