سنٹرل پولیس آفس: پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 38 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری

سنٹرل پولیس آفس: پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 38 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری
پی کے ایل آئی سمیت کینسر، جگر اور گردوں کی بہترین علاج گاہوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور
پوری فورس کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد ویکسینیشن اور علاج معالجے کے تمام مراحل بلا تعطل جاری ہیں، آئی جی پنجاب
پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے،جس کیلئے دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے، فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات کے سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 38 لاکھ روپے سے زائد مزیدرقم جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت مختلف اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے رقم جاری کی گئی ہے۔ ٹریفک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہونے والے لاہور پولیس کے کانسٹیبل طارق محمود کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے،ہیڈ کانسٹیبل محمد فیاض کو بیٹی کی بیماری کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، شہید کانسٹیبل خادم حسین کی اہلیہ نسیم بی بی کو بیک بون کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،ڈرائیور کانسٹیبل محمد عباس کو آنکھ کے آپریشن کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ باقی رقم دیگر 17 پولیس ملازمین مختلف عارضوں کے علاج کیلئے طبی اخراجات کیلئے دی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز فنڈز اجرا کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ میں معروف کنسلٹنٹ ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر پولیس ملازمین اور اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سمیت کینسر، جگر اور گردوں کی بہترین علاج گاہوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پوری فورس کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد ویکسینیشن اور علاج معالجے کے تمام مراحل بلا تعطل جاری ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 637 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, September 22, 2023