پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سعودی عرب مفرور اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار،

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سعودی عرب مفرور اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار،
رواں برس بیرون ملک مفرور ہونے والے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی۔
ٍٍٍ فراڈ کے مقدمہ میں پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری عبدالجبار سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران سعودی عرب مفرورہونے والا اشتہاری ملزم عبدالجبار گرفتار ہوگیا ہے۔ رواں برس بیرون ملک مفرور ہونے والے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی ہے۔ فراڈ کے مقدمہ میں پنجاب پولیس نارووال کو مطلوب اشتہاری عبدالجبار سعودی عرب فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا،وطن واپسی پر اسے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،اشتہاری عبدالجبار کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کا تعاقب جاری رکھا جائے، مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطے اور موثر فالو اپ سے تمام اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کاوشیں کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اوررپورٹس باقاعدگی سے بھجوائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 636 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 21, 2023