آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیوں کا سلسلہ جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیوں کا سلسلہ جاری،
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 134سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،
قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے لاہور ڈسٹرکٹ کے 07 سب انسپکٹرز  سمیت 134 افسران کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیوں کا سلسلہ جاری جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 134سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے لاہور ڈسٹرکٹ کے 07 سب انسپکٹرز سمیت 134 افسران کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی ہے۔پروموشن بورڈکا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری کی زیرصدارت آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں 500 سب انسپکٹرز کے نام ترقی کیلئے زیرغور آئے۔اے سی آرز،دیگر کوائف مکمل ہونے پر 134 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی اور ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چودھری نے افسران کی ترقیوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترقی پانے والے افسران میں محمد عاشق، سیف اللہ،فوزیہ ابراہیم، محمد رزاق، فضل حسین، ذوالفقار علی، اعظم علی و دیگر افسران شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر کے رینک پر پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق اور کرائم کنٹرول کے لئے زیادہ دلجمعی اور پیشہ وارانہ انداز میں ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 634 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, September 20, 2023