آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام
پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو سائن، پولیس ملازمین کو علاج معالجے میں سہولت ملے گی۔
پولیس شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے پولیس شہداء اور غازیوں کے ساتھ ساتھ حاضر ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ہونگی۔ تفصیلا ت کے مطابق مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او او یو سائن کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے صدر عبدالمجید نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ایم او یو کے مطابق لاہور کے علاقہ فتح گڑھ میں مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے ہسپتال میں پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پولیس شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،پولیس ملازمین کو ایمرجنسی علاج اور او پی ڈی میں علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ حاضر سروس پولیس ملازمین کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 30 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی،مختاراں رفیق فاؤنڈیشن مختلف بیماریوں کے ٹیسٹوں پر پولیس ملازمین کو 50 فیصد رعایت فراہم کرے گی جبکہ صحت کارڈ کے ذریعے پولیس ملازمین کو 100 فیصد فری علاج فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے زیر اشتراک مختلف اضلاع میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے صدر عبدالمجیدنے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں پنجاب پولیس کی خدمات قابل ستائش ہیں اسی لئے ان کی تنظیم نے پولیس ملازمین کی ویلفیئر میں حصہ ڈالنے کیلئے یہ ایم او یو سائن کیاہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین،  اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 624 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, September 18, 2023