آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور کا دورہ،دینی علوم کی تعلیمات پر مامور اساتذہ کرام اور طلبا سے ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی مولانا ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی قبر پر حاضری، شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا،
اقلیتی شہریوں کی جان و مال اور حقوق کے تحفظ کا پاکستان کے تمام دینی مدراس کی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے، آئی جی پنجاب
جامعہ نعیمیہ سمیت تمام مذہبی تربیت گاہوں میں طلبا کو امن، اتحاد اور بین المذاہب بھائی چارے کا پیغام و تربیت دی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان
پنجاب پولیس نے اقلیتی شہریوں کے تحفظ اور خدمات کی فراہمی کیلئے میثا ق سنٹرز بھی قائم کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ اقلیتی شہریوں کی جان و مال اور حقوق کے تحفظ کا پاکستان کے تمام دینی مدراس کی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے، جامعہ نعیمیہ سمیت تمام مذہبی تربیت گاہوں میں طلبا کو امن، اتحاد اور بین المذاہب بھائی چارے کا پیغام و تربیت دی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان،حکومت پنجاب، پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے اسلامی احکامات کے مطابق اقلیتی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، پنجاب پولیس نے اقلیتی شہریوں کے تحفظ اور خدمات کی فراہمی کیلئے میثاق سنٹرز بھی قائم کئے ہیں،میثاق سنٹرز میں بین المذاہب مکالمہ اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مختلف سکالرز کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستان کی سلامتی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے دورے کے دوران خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور کا دورہ کیا اور دینی علوم کی تعلیمات پر مامور اساتذہ کرام اور زیر تعلیم طلبا سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مولانا ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی قبر پر حاضری دی اور انکی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا،مفتی محمد عمران حنفی، انچارج دارالافتاء جامعہ نعیمیہ، مفتی محمد مدنی، مفتی محمد عارف سمیت دیگر مدرس ہمراہ تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انچارج جامعہ نعیمیہ مفتی عمران سے جامعہ میں فراہم کی جانے والے تعلیمی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے زیر تعلیم طلبا سے اقلیتی شہریوں کے حقوق بارے گفتگو کی، لائبریری اور دیگر حصوں کا دورہ کیا، طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے انکے نصاب بارے بھی دریافت کیا،آئی جی پنجاب نے کہا کہ معاشرتی امن و امان برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کردار قابل ستائش ہے، قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں سب کو اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 623 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
