آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کیتھیڈرل چرچ مال روڈ لاہور کا دورہ
آئی جی پنجاب نے کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ امن کانفرنس کے شرکاء، مسیحی لیڈرز سے بھی ملاقات کی ۔
امن و امان کو برقرار رکھنے ، قومی یک جہتی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
معاشرتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعصبات کو ختم کرکے مثبت رویہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس مسیحی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کیتھیڈرل چرچ مال روڈ لاہور کا دورہ کیا اور ڈاؤسیزن کمیشن برائے امن اور ہم آہنگی کے عہدیداران اور بشپ لاہور ندیم کامران سے ملاقات کی ، آئی جی پنجاب نے کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ امن کانفرنس کے شرکاء، مسیحی لیڈرز سے بھی ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی لیڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی شہری پاکستانی معاشرے کا حسن اور انتہائی اہم حصہ ہیں ، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی شہریوں کی گراں قدر خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے ، قومی یک جہتی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ معاشرتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعصبات کو ختم کرکے مثبت رویہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، صوبے کے تمام اضلاع میں میثاق سنٹر فعال ہوچکے ہیں، مسیحی شہریوں کو ترجیحی خدمات فراہم کر رہے ہیں ، مسیحی عبادت گاہوں و املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 620 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, September 16, 2023