آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 13 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے فورس اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں علیل اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 13 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ ویلفیئر برانچ نے صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے فنڈز کی منظوری دی، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سپرنٹنڈنٹ محمد جاوید کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کے اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دیئے گئے، کانسٹیبل محمد شیر کو اپینڈکس آپریشن و دیگر علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دیئے گئے،کانسٹیبل علی رضا کی بیوہ کو بیک ہڈیوں کے مرض کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دیئے گئے ،کانسٹیبل محمد عمران کو بیٹے کی قوت سماعت کے علاج کیلئے 02 لاکھ 91 ہزار روپے دیئے گئے ،کانسٹیبل ساجد حسین کو بیٹی کے گھٹنے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دیئے گئے، انسپکٹر سید آفتاب احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دیئے گئے، مختلف اضلاع کے دیگر افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کے اخراجات میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے فورس اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز فنڈز اجرا کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 618 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, September 16, 2023