آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مناواں کے علاقہ اعوان ڈھائے والا میں دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب،آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کا حکم
واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مناواں کے علاقہ اعوان ڈھائے والا میں دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 616 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, September 15, 2023