آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 24758 مقدمات درج، 15031 ملزمان گرفتار۔
متعلقہ محکموں کے اشتراک سے نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور پولیس ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ اداروں کے ساتھ کوارڈی نیشن سے بھرپور کاروائیاں کر رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ رواں برس لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 24758 مقدمات درج کرتے ہوئے 15031 ملزمان گرفتار کئے گئے،بجلی چوروں کے خلاف10451 مقدمات چالان، 10062 زیر تفتیش ہیں۔ گذشتہ روز صوبہ بھر میں 1193 مقدمات درج، 46 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف 238 مقدمات درج کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزیدتیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکموں کے اشتراک سے نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپروائزری افسران بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اوربجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 615 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, September 15, 2023