آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تحفظ مرکز حافظ آباد کی ٹیم کو شاباش، بہترین کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایت۔
تحفظ سنٹرز خدمت انسانیت میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے پنجاب پولیس کا برینڈ پراجیکٹ بن چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب
تحفظ مرکز نے تھیلیسیمیا کا شکار 45 بچوں کیلئے خون کے عطیات دئیے، مستقبل میں 100 بچوں کو خون کے عطیات دیں گے۔ بریفنگ
100 سے زائد غریب فیملیوں، بیوگان اور خواجہ سراؤں کو راشن و اشیائے ضروریہ فراہم کیں۔ بریفنگ
چائلڈ لیبر کے شکار 05 بچوں کو اپنے وسائل سے فیس،یونیفارم، اسٹیشنری کا انتظام کرکے سکول داخل کروایا۔ بریفنگ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے تحفظ مراکزخدمت انسانیت میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے برینڈ پراجیکٹ بن چکے ہیں اور صوبے کے تمام اضلاع میں مسائل اور مشکلات کا شکار خواتین، بچوں، ٹرانسجینڈرز اور دیگر کمزور طبقوں کو بھرپورسماجی تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار شہریوں کی مدد و حفاظت کیلئے اقدامات کو جاری رکھے گی اور تحفظ مراکز کے پلیٹ فارم سے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ مرکز حافظ آباد کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق بہترین کارکردگی پر تحفظ مرکز حافظ آباد کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی، فوکل پرسن تحفظ مرکز حافظ آباد ڈی ایس پی جمیل قیصر اپنی ٹیم اور مستحق بچوں و فیملیز کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ معصوم بچوں کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں وقت گزارا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس تحفظ مرکز حافظ آباد معصوم بچوں، غریب فیملیز اور تشدد کا شکار خواجہ سراؤں کا سہارا بن چکے ہیں اورچائلڈ لیبرو مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بچوں کی مشکلات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ ڈی ایس پی جمیل قیصر نے بچوں، خواتین، ٹرانسجینڈرز اور مستحق فیملیز کی مدد کیلئے جاری اقدامات بارے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بچوں کو سکولوں میں داخلہ، مفت تعلیم، کتابیں، یونیفارم، گزر بسر کے لئے راشن فراہم کیا ہے،تھلیسمیا کا شکار بچوں کے لئے سندس فاونڈیشن کی مدد سے خون کی بوتلیں فراہم کی گئی ہیں۔ تحفظ مرکز نے تھیلیسیمیا کا شکار 45 بچوں کیلئے خون کے عطیات دئیے، مستقبل میں 100 سے زائد بچوں کو مستقل بنیادوں پر خون کے عطیات دیں گے۔ چائلڈ لیبر کے شکار 05 بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے وسائل سے فیس، داخلے کا انتظام کرکے سکول داخل کروادیا گیا ہے، 100 سے زائد غریب فیملیوں، بیوگان اور خواجہ سراؤں کو راشن و اشیائے ضروریہ فراہم کیں، 50 سے زائد بچوں کو یونیفارم، سکول کتابیں، سٹیشنری اور دیگر اشیاء فراہم کیں، 35خواجہ سراؤں کو مختلف کیسز میں ریلیف فراہم کیا،1292شہریوں کوپولیس خدمت مرکز میں دستیاب سہولیات تحفظ سنٹر کے اندر فراہم کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تحفظ مرکز حافظ آباد کی ٹیم کو شاباش، بہترین کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے انچارج تحفظ مرکز حافظ آبادکو 02 لاکھ، وکٹم سپورٹ افسر اور دیگر 02 سٹاف ممبران کو ایک لاکھ روپے انعام دیا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس،اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت سینئر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 614 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Friday, September 15, 2023