لاہور (کر ائم رپو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے پولیس شہداءاور غازیوں کے ساتھ ساتھ حاضر ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ہونگی تفصیلا ت کے مطابق مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او او یو سائن کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے صدر عبدالمجید نے ایم او یو پر دستخط کئے ایم او یو کے مطابق لاہور کے علاقہ فتح گڑھ میں مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے ہسپتال میں پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پولیس شہداءاور غازیوں کے اہل خانہ کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی حاضر سروس پولیس ملازمین کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 30 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی،مختاراں رفیق فاؤڈیشن مختلف بیماریوں کے ٹیسٹوں پر پولیس ملازمین کو 50 فیصد رعایت فراہم کرے گی جبکہ صحت کارڈ کے ذریعے پولیس ملازمین کو 100 فیصد فری علاج فراہم کیا جائے گا۔
(روز نامہ پاکستان)
**************