لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا ۔ سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ڈی پی او گلبرگ سیدہ شہربانو نے آئی جی پنجاب کو منصوبہ کے اغراض و مقاصد، سہولیات سے آگاہ کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور سینئر افسران موقع پر موجود تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لبرٹی خدمت مرکز کی توسیع سے شہری ایک ہی وقت میں پہلے سے زیادہ تعداد میں جدید سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں، پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں سروس ڈلیوری کاؤنٹرز کی تعداد 10 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے، جدید ترین کیو میٹرک سسٹم اور کشادہ ویٹنگ ایریا کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز لبرٹی اسٹیٹ آف دی آرٹ سروس ڈلیوری سنٹر ہے جس میں کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے تحفظ مرکز اور اقلیتی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے میثاق سنٹر بھی قائم ہیں، آئی جی نے کہا کہ تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈرز سمیت نظر انداز طبقات کو سماجی تحفظ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اسی طرح میثاق سنٹر میں اقلیتی پولیس ملازمین تعینات ہیں اور مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو سروسز مہیا کی جا رہی ہیں
(روز نامہ جنگ)
*************

