پولیس اہلکاروں ‘اہلخانہ کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

Sep 17, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں علیل اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 13 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ویلفیئر برانچ نے صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے فنڈز کی منظوری دی، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سپرنٹنڈنٹ محمد جاوید کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کے اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دیئے گئے، کانسٹیبل محمد شیر کو اپینڈکس آپریشن و دیگر علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے،کانسٹیبل علی رضا کی بیوہ کو بیک ہڈیوں کے مرض کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے ،کانسٹیبل محمد عمران کو بیٹے کی قوت سماعت کے علاج کیلئے 2 لاکھ 91 ہزار روپے دیئے گئے ،کانسٹیبل ساجد حسین کو بیٹی کے گھٹنے کے علاج کیلئے 01 لاکھ ، انسپکٹر سید آفتاب احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے، مختلف اضلاع کے دیگر افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کے اخراجات میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*************