پنجاب پولیس اور نجی سٹیٹ ڈویلپر کے درمیان ایم او یو پر دستخط

Sep 17, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے 2017 سے قبل کے شہداءکے اہل خانہ کو ذاتی گھروں کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 2017ئ سے قبل کے مزید 21 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے شہدائ کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس اور نجی اسٹیٹ ڈویلپر کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی اسٹیٹ ڈویلپر کے چئیرمین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت لاہور پولیس کے 100 شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس دئیے جائیں گے ایم او یو کے بعد سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 21 شہداءکی فیملیز کو پلاٹس فراہم کر دئیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور پولیس اب تک 503 شہدا کی فیملیز کیلئے پلاٹوں کا انتظام کر چکی ہے۔271 فیملیز کو پلاٹ دئیے جاچکے ، 232 فیملیز کو پلاٹس دینے کا عمل زیر تکمیل ہے، نجی اسٹیٹ ڈویلپر کا شہداء کی فیملیز کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے 01 کروڑ رقم عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

*************