لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے انٹرپول کے تعاون سے پنجاب پولیس کا کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک مفرور ہونے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ، فرانس فرار ہونے والا ایک اور اشتہاری گرفتار کر لیا گیا ، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری ناصر اقبال فرانس سے واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار ہوا ، پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے تعاون سے ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔ ملزم ناصر اقبال کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
***************