مسیحی شہری پاکستانی معاشرے کا حسن ‘انتہائی اہم حصہ ہیں:آئی جی

Sep 17, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کیتھیڈرل چرچ مال روڈ لاہور کا دورہ کیا اور ڈاو¿سیزن کمیشن برائے امن اور ہم آہنگی کے عہدیداران اور بشپ لاہور ندیم کامران سے ملاقات کی۔ انہوںنے کہا کہ مسیحی شہری پاکستانی معاشرے کا حسن اور انتہائی اہم حصہ ہیں ، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی شہریوں کی گراں قدر خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ امن و امان کو برقرار رکھنے ، قومی یک جہتی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ معاشرتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعصبات کو ختم کرکے مثبت رویہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ پنجاب پولیس مسیحی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی ۔

(روز نامہ جنگ)

**************