ڈی ایس پی بننے والے پولیس افسروں کے اعزاز میں تقریب

Sep 15, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی کے رینک پر ترقی پانے والے سابق انسپکٹرز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی۔ پروموٹ افسران کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے نئے عہدوں کے رینک لگائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن بنا رہے ہیں، جدید سافٹ وئیرز و ایپلی کیشنز سے روایتی کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترقیوں کا سلسلہ جاری رہےگا، ہیڈ کانسٹیبل سے ایس پی لیول تک 5 ہزار پروموشنز مزید دیں گے۔ پولیس فورس نہیں سروس ہے، عوامی خدمت و حفاظت کو ہر صورت فوقیت دیں،جرم کی ہر واردات کا پرچہ فوری درج کریں، ٹائم لائن کے مطابق متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ پروموٹ 53 ڈی ایس پیز کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

***************