پنجاب پولیس کی ہنی ٹریپ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو اغوا کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔
پنجاب پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی کارروائی، مزید دو افراد کو کچے میں اغوا ہونے سے بچا لیا،
رحیم یار خان پولیس اب تک 214 شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے سے بچا چکی ہے،ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ہنی ٹریپ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو اغوا کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی تسلسل میں پنجاب پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی رحیم یار خان میں بروقت کارروائی، مزید دو افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس اب تک 214 شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے سے بچا چکی ہے۔پولیس چیک پوسٹ داعوالہ پر اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے بھکر کے دو شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔بھکر کے رہائشی محمد اشرف اور حمید اللہ سستا ٹریکٹر خریدنے کے جھانسے میں آ کر کچہ سندھ کی جانب جا رہے تھے کہ پولیس نے روک لیا۔ بھکر کے دونوں شہریوں کو فون پر رابطہ کرکے اغوا کرنے کے لیے کچہ سندھ بلوایا گیا تھا۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی قیادت میں اینٹی ہنی ٹریپ اب تک پاکستان بھر سے ہنی ٹریپ کیے گئے 214 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر جان پہچان اور شناخت کسی کی فون کال یا سوشل میڈیا رابطے پر سندھ کچہ یا انجان علاقے میں نہ جائیں،پولیس کا ہنی ٹریپ سیل چوبیس گھنٹے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور کسی بھی نامعلوم شخص کی پرکشش پیش کش یا لالچ کے ذریعے غیر علاقے میں بلوانے پر مکمل تصدیق کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے مزید کہا کہ عوام سستے ٹریکٹر، گاڑیوں، آسان روز گار اور پر کشش آفرز کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 613 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, September 14, 2023