لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس افسران و اہلکارعوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے شب روز مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے پولیس ملازمین نہ تو اپنی فیملیز کو وقت دے پاتے ہیں اور نہ ہی خوشی، غمی کے تہوار پر انکے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں برس فورس کی کارکردگی بارے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پولیس شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس نے رواں برس لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈا¶ن کے دوران 03 ہزار جرائم پیشہ گینگز گرفتار کئے، جن سے ڈکیتی، چوری، پراپرٹی پر قبضہ سمیت مختلف جرائم کے 27 ہزار مقدمات یکسو ہوئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بیرون ملک مفرور 114 اشتہاریوں، سنگین مقدمات میں مطلوب 80 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کئے گئے، رواں برس 350 سے زائد اندھے قتل ٹریس کئے، ملوث 400 ملزمان گرفتار، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران 100 سے زائد اہلکار غازی کے رتبے پر فائز ہوئے، منشیات کے خلاف آپریشنز میں 40789 مقدمات درج، 40598 ملزمان گرفتار کئے جن کے قبضے سے 26 ہزار کلو گرام چرس، 700 کلو گرام ہیروئن،86 کلوگرام آئس برآمد کی، اغوا برائے تاوان کے 64 کیسز کامیابی سے یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا، خواتین و بچوں پر تشدد، ہراسگی، عصمت دری اور دیگر صنفی جرائم میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*************
