پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی ترقی کا عمل جاری،
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس،
پروموشن بورڈ نے میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 53 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی،
آئی جی پنجاب نے پروموشن بورڈ کی سفارشات پر افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کی زیر صدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹر ل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 53 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی اورآئی جی پنجاب نے پروموشن بورڈ کی سفارشات پر افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈپٹی سیکرٹری رولزا ورسیکشن آفیسر پولیس نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے53 انسپکٹرز میں محمد آصف، محمد ناصر، محمد ندیم اقبال، حفیظ الرحمان، محمد جواد انور، فیصل منظور، عمر دراز، مہر علی، محمد طارق، محمد اسرار حسین جعفری، محمد آصف، ریاض احمد فیاض،ظفر محمودخان،خادم حسین، ملک عطااللہ، سید انتخاب حسین،آفتاب احمد، سید محمد سبطین شاہ، مسرورخان، محمد اکبر، محمد آفتاب شبیر، سعید انور، محمد سجادبٹ،محمد ثاقب بٹ،وسیم اختر، انسپکٹر عبدالحمید خان، احمد رضا جعفری، صداقت علی، مرزا ناصربیگ، انسپکٹر مجاہد حسین، حافظ عبید اللہ، تقی عباس اختر، علی رضا، محمد ظہیر بابر، محمدحیات خان،محمد شاہد تنویر، محمد نعیم، راشد رمضان، زاہد علی، مامون علی، محمد طاہربشیر، ممتاز احمد، عمران محبوب خان، عرفان اکبر خان، ملک محمد اکبر، حق نواز، یونس علی، عبد العزیز، صفدر محمود، جاوید اقبال، مہدی حسن، طاہر اعجازاور سرفراز احمد شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے رینک پر پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی او رنئے جوش جذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت کا فریضہ انجام دیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے خلوصِ نیت سے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 610 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************