آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا قصور میں لڑائی جھگڑے پر فائرنگ سے 03 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا قصور میں لڑائی جھگڑے پر فائرنگ سے 03 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی پی او قصور کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت۔
فریقین کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قصور میں ریت کی ٹرالیاں گذرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہونے پر اکرم عرف ٹنڈی اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ گروپ کے مابین ہونے والے لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں فائرنگ سے 03 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ فریقین کو فائرنگ سے ہلاک کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، میرٹ پر تفتیش اور بلا تفریق قانونی کاروائی کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 608 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Tuesday, September 12, 2023