پنجاب پولیس کے شوٹر نے ایکسٹریم ہینڈ گن شوٹنگ چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیت لیا۔
سندھ پولیس کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ شوٹنگ چیمپئن شپ میں مختلف اداروں کے 146 شوٹرز نے حصہ لیا۔
پنجاب پولیس شوٹنگ ٹیم میں 07 کھلاڑی شامل تھے، میانوالی کے ہیڈ کانسٹیبل محمد افتخار خان نے برونز میڈل جیتا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سندھ پولیس کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ پہلی ایکسٹریم ہینڈ گن شوٹنگ چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیتنے پر میانوالی کے ہیڈ کانسٹیبل محمد افتخار خان کو شاباش دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ شوٹنگ چیمپئن شپ میں مختلف اداروں کے 146 شوٹرز نے حصہ لیاپنجاب پولیس شوٹنگ ٹیم میں 07 کھلاڑی شامل تھے، میانوالی کے ہیڈ کانسٹیبل محمد افتخار خان نے برونز میڈل جیتا،ہینڈ گن شوٹنگ چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی ایکسٹریم ہینڈ گن شوٹنگ چیمپئن شپ میں برونز میڈل پنجاب پولیس کے نام کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے برونز میڈل جیتنے والے کھلاڑی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑی آئندہ مقابلوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 606 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, September 11, 2023