آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا راولپنڈی میں دو گروپوں کے تصادم میں 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا راولپنڈی میں دو گروپوں کے تصادم میں 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب،سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں دو گروپوں کے تصادم میں 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی جلد از جلد فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 603 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Monday, September 11, 2023