Sep 10, 2023
لاہور(کرائم رپورٹر)تمام اضلاع میں قائم پولیس تحفظ سنٹرز معاشرے کے کمزور و محکوم طبقوں کو سماجی و قانونی تحفظ فراہم کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہیں ، اسی سلسلے میں ننکانہ پولیس کا تحفظ مرکز 33 کم سن بچوں کا سہارا بن گیا ہے ۔ ننکانہ پولیس کے تحفظ مرکز کی احسن کاوش کے ذریعے 33 مستحق بچوں کے حصول تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔ ان بچوں کو والدین نے غربت سمیت مختلف مسائل کی وجہ سے تعلیم سے ہٹا دیا تھا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سماجی مشکلات کا شکار شہریوں کی مدد و تحفظ پولیس تحفظ مراکز کا بنیادی کام ہے اور اس حوالے سے تحفظ سنٹر ننکانہ صاحب کی کارکردگی تمام اضلاع کیلئے قابل تقلید ہے۔
(روز نامہ جنگ)
**************
