پنجاب پولیس اور لاہور گیریژن یونیورسٹی میں ایم او یو پر دستخط

Sep 10, 2023

 لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور گیریڑن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) شہزاد سکندر کی قیادت میں وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ، دوران ملاقات پنجاب پولیس اور لاہور گیریڑن یونیورسٹی کے مابین شعبہ کرمنالوجی میں تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے معاہدہ طے پا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) شہزاد سکندر نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے ہیومن ریسورس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل فرانزک، سائبر سکیورٹی، فرانزک سائنسز سمیت دیگر پیشہ وارانہ و تحقیقی مقاصد میں انفارمیشن شئیرنگ کو بڑھایا جائے گا جبکہ پولیس ملازمین بالخصوص شہد ا ءکے بچے گیریژن یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کریں گے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس، ریفریشر و ڈپلومہ کورسز کروائے جائیں گے، پنجاب پولیس اور گیریژن یونیورسٹی کے درمیان مطالعاتی دوروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ گیریڑن یونیورسٹی شعبہ کرمنالوجی کے بی ایس،ایم ایس اور ایم فل طلبا کو پولیس دفاتر میں انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

************