سی آئی اے چوہنگ پولیس نے ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا

Sep 09, 2023

لاہور، چوہنگ(کر ائم رپو رٹر، نامہ نگار) ڈی آ ئی جی کیپٹن (ر)لیا قت علی ملک کی ہد ایت پرسی آئی اے چوہنگ پولیس نے شاپ رابر و ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے چوہنگ فا روق اصغر اعوان نے کارروائی کے دوران دکانیں لوٹنے اور شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ سیف علی،محمد شکیل،مبین،شہزاد اور عمران کو گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ و نقدی لاکھوں روپے قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا سی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش شاپ رابری اور ڈکیتی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان دکانوں، چھوٹی مارکیٹوں اور پوش علاقوں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں سے ان کا مال چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔

(روز نامہ پاکستان)

*************