پولیس تحفظ مرکز کا احسن اقدام، 33 مستحق بچے حصول تعلیم کیلئے سکول داخل

پولیس تحفظ مرکز کا احسن اقدام، 33 مستحق بچے حصول تعلیم کیلئے سکول داخل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس تحفظ مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں کمزور طبقوں اور مستحق شہریوں کی مدد کیلئے مصروف عمل، 
پولیس تحفظ سنٹر ننکانہ صاحب مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے کنارہ کش ہونے والے 33 بچوں کا سہارا بن گیا،
چائلڈ لیبر کا شکار، فیس ادائیگی کی سکت نہ رکھنے والے 33 بچوں کی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کروا دیا ۔ آئی جی پنجاب 
پولیس تحفظ سنٹر ننکانہ صاحب کی کارکردگی تمام اضلاع کیلئے قابل تقلید ہے، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں قائم پولیس تحفظ سنٹرز معاشرے کے کمزور و محکوم طبقوں کو سماجی و قانونی تحفظ فراہم کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہیں ، اسی سلسلے میں ننکانہ پولیس کا تحفظ مرکز 33 کم سن بچوں کا سہارا بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس کے تحفظ مرکز کی احسن کاوش کے ذریعے 33 مستحق بچوں کے حصول تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔ ان بچوں کو والدین نے غربت سمیت مختلف مسائل کی وجہ سے تعلیم سے ہٹا دیا تھا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سماجی مشکلات کا شکار شہریوں کی مدد و تحفظ پولیس تحفظ مراکز کا بنیادی کام ہے اور اس حوالے سے تحفظ سنٹر ننکانہ صاحب کی کارکردگی تمام اضلاع کیلئے قابل تقلید ہے۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس تحفظ سنٹر ننکانہ صاحب مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے کنارہ کش ہونے والے 33 بچوں کا سہارا بن گیا ، چائلڈ لیبر کے شکار اور فیس ادائیگی کی سکت نہ رکھنے والے 33 بچوں کی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کروا دیا گیا ہے۔ انچارج تحفظ مرکز اے ایس آئی ناظم شاہ نے بھرپور محنت اور مقامی سکول یونین کے تعاون سے مختلف سکولوں میں بچوں کے سکالرشپس کا بندوبست کیا جس کے تحت بچے مختلف سکولوں میں فری ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں، اسی حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ سنٹر ننکانہ صاحب کے انچارج اے ایس آئی ناظم شاہ کی اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ سنٹر اور اے ایس آئی ناظم عباس کی کارکردگی کو بے حد سراہا، تقریب میں سکولوں میں داخل کروائے گئے بچوں اور انکے والدین نے بھی شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بچوں کو سکول یونیفارم، کتابیں، بیگز سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ان بچوں کے خاندانوں کے گذر بسر کیلئے راشن کا انتظام ڈی پی او ننکانہ صاحب نے کیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ غریب اور مستحق شہریوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 599 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, September 9, 2023