آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) شہزاد سکندر کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) شہزاد سکندر کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات،
پنجاب پولیس اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مابین شعبہ کرمنالوجی میں تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے معاہدہ طے پا گیا،
دونوں ادارے تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے ہیومن ریسورس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔آئی جی پنجاب 
ڈیجیٹل فرانزک، سائبر سکیورٹی، فرانزک سائنسز سمیت دیگر پیشہ وارانہ و تحقیقی مقاصد میں انفارمیشن شئیرنگ کو بڑھایا جائے گا، آئی جی پنجاب
پولیس ملازمین بالخصوص شہدا کے بچے گیریژن یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کریں گے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) شہزاد سکندر کی قیادت میں وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ، دوران ملاقات پنجاب پولیس اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مابین شعبہ کرمنالوجی میں تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے معاہدہ طے پا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) شہزاد سکندر نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے ہیومن ریسورس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل فرانزک، سائبر سکیورٹی، فرانزک سائنسز سمیت دیگر پیشہ وارانہ و تحقیقی مقاصد میں انفارمیشن شئیرنگ کو بڑھایا جائے گا جبکہ پولیس ملازمین بالخصوص شہدا کے بچے گیریژن یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کریں گے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس، ریفریشر و ڈپلومہ کورسز کروائے جائیں گے، تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز سے پنجاب پولیس میں ریسرچ کلچر کو فروغ، فیکلٹی کے ساتھ روابط بھی بہتر ہوئے ہیں، پنجاب پولیس اور گیریژن یونیورسٹی کے درمیان مطالعاتی دوروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ گیریژن یونیورسٹی شعبہ کرمنالوجی کے بی ایس،ایم ایس اور ایم فل طلبا کو پولیس دفاتر میں انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا ۔ 
لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وفد میں وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) شہزاد سکندر،لیفٹینٹ کرنل (ر)خرم آفتاب اور ہیڈ آف کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ مسٹر کوکب شامل تھے ۔ وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ)شہزاد سکندر نے کہا کہ گیریژن یونیورسٹی کے طلبا پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس کی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں گے ، پولیس ملازمین اور انکے بچوں کو گیریژن یونیورسٹی کے ڈپلومہ اور ڈگری پروگرامز میں ترجیحی بنیادوں پر داخلے دئیے جائیں گے، دوران ملاقات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) شہزاد سکندر کو یادگاری شیلڈ دی، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار،  اے آئی جی آر اینڈ ڈی ساجد حسین کھوکھر سمیت سینئر افسران موجود تھے۔
 
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 598 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Saturday, September 9, 2023