آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بزرگ اور معذور شہریوں کے مسائل سننے کیلئے خود چل کر ان کے پاس پہنچے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بزرگ اور معذور شہریوں کے مسائل سننے کیلئے خود چل کر ان کے پاس پہنچے۔
 شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب
شہریوں کے مسائل کا گراس روٹ لیول پر حل یقینی بنانا متعلقہ سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن اور پوسٹنگ سے متعلقہ درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بلا تاخیر ایکشن کی ہدایت کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سنٹرل پولیس آفس میں آنے والے بزرگ اور معذور شہریوں کے مسائل سننے کیلئے خود چل کر ان کے پاس پہنچے اوردرخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ازالے کے احکامات جاری کئے،آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی اور آنے والے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ شہریوں کے مسائل کا گراس روٹ لیول پر حل یقینی بنانا متعلقہ سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے،پولیس افسران خلوص نیت سے شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلی کچہری میں پولیس ملازمین سے بھی ملاقات کی اور ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئرامور اورجزا و سزا بارے درخواستیں سنیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن اور پوسٹنگ سے متعلقہ درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بلا تاخیر ایکشن کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح، انہیں دوران ڈیوٹی بہترین ماحول و ریلیف دیا جارہا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 595 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, September 8, 2023