نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل ایلیٹ باکسنگ چیمپئن شپ / پنجاب پولیس نے 03 تمغے جیت لئے

نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل ایلیٹ باکسنگ چیمپئن شپ / پنجاب پولیس نے 03 تمغے جیت لئے
کراچی میں منعقدہ سیکنڈ انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل ایلیٹ باکسنگ چیمپئن میں پولیس اتھلیٹس کی احسن کارکردگی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو شاباش
آئندہ میچوں میں بہترین کارکردگی سے مزید میڈلز جیتنے کیلئے پریکٹس کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کراچی میں منعقدہ دوسری نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل ایلیٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 03 تمغے جیتے ہیں۔ شہر قائد کراچی میں ہونے والی سیکنڈ انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل ایلیٹ باکسنگ چیمپئن میں پولیس اتھلیٹس نے مختلف کیٹیگریز میں احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد میڈلز حاصل کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اتھلیٹ کانسٹیبل عثمان خان نے 92 کلو گرام کی کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا، کانسٹیبل محمد وسیم نے بھی 92 کلو گرام کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا جبکہ کانسٹیبل عصمت اللہ نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ میچوں میں بہترین کارکردگی سے مزید میڈلز جیتنے کیلئے پریکٹس کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام پولیس اتھلیٹس کو بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ مزید میڈلز جیت کر ملکی سطح پر کارہائے نمایاں دکھا سکیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس اتھلیٹس ملکی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں کامیابیوں کیلئے سخت محنت کو شعار بنائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 594 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Friday, September 8, 2023