پولیس ہیلپ لائن 15 ہریوں کیلئے مدد کا وسیلہ بن گئی

Sep 08, 2023

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ میں بھی پیش پیش ہے اور پنجاب پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 معاشی مشکلات کا اظہار کرنے والے شہریوں کیلئے مدد کا وسیلہ بن گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ہیلپ لائن 15 پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے کال کرنے والے 242 خاندانوں کو پولیس ٹیموں نے اپنے وسائل سے راشن فراہم کر دیا ہے۔

21 اگست سے 07 ستمبر تک 15 پر مختلف اضلاع سے کال کرنے والے 242 شہریوں کو مدد فراہم کی گئی جن میں لاہور کے 17، اوکاڑہ میں 23، راولپنڈی میں 22، لیہ میں 18 رحیم یار خان میں 20، ڈی جی خان میں 15، مظفر گڑھ میں 10، فیصل آباد میں 11، گوجرانوالہ میں 15،ملتان میں 10، لودھراں میں 08، وہاڑی میں 07، اٹک میں 06، شیخوپورہ میں 05، جھنگ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین اور بہاولپور میں فی کس 04 گھرانوں جبکہ سرگودھا، قصور، جہلم اور بہاولنگر میں 12 گھرانوں کو راشن و اشیائے ضروریہ فراہم کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مستحق اور غریب شہریوں کی مشکلات کا ہر ممکن ازالہ کر رہے۔

(روز نامہ سٹی 42)

**************