پولیس شہدا ءکی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دئیے گئے

Sep 08, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی جانب سے شہدائے پولیس کے لواحقین کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 2017ءسے قبل کے مزید 35 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دئیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ پولیس کے 35 شہداءکے ورثاءکو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے۔ آئی جی پنجاب نے تقریب میں شہداءکے ورثاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے، ہر قدم پر انکے اہل خانہ بچوں کے شانہ بشانہ ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ شہدا کی فیملیز کو نیک اور مخیر افراد کے تعاون سے تمام سہولیات سے آراستہ رہائشی سکیموں میں پلاٹ دے رہے ہیں، اب تک 2017 سے قبل کے شہدا کے اہل خانہ کو اپنے گھر کی تعمیر کیلئے 369 پلاٹس کا بندوبست کیا جا چکا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ شہدا کی فیملیز کو پلاٹس پرگھروں کی تعمیر کیلئے انڈوومنٹ فنڈ سے اقساط میں 50 لاکھ دیے جا چکے ہیں، مزید شہداءکی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن معاونت کریں گے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے تقریب میں شرکت کی۔ شہداءکے ورثاءنے تاریخی اقدامات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

****************