لاہور سمیت صوبہ بھر میں 242 خاندانوں کو پولیس نے اپنے وسائل سے راشن فراہم کر دیا۔

پنجاب پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر معاشی مشکلات کا اظہار کرنے والے شہریوں کیلئے مدد کا وسیلہ بن گئی
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 242 خاندانوں کو پولیس نے اپنے وسائل سے راشن فراہم کر دیا۔
21 اگست سے 07 ستمبر تک 15 پر رابطہ کرنے والے 242 شہریوں کو مدد فراہم کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ میں بھی پیش پیش ہے اور پنجاب پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 معاشی مشکلات کا اظہار کرنے والے شہریوں کیلئے مدد کا وسیلہ بن گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ہیلپ لائن 15 پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے کال کرنے والے 242 خاندانوں کو پولیس ٹیموں نے اپنے وسائل سے راشن فراہم کر دیا ہے۔21 اگست سے 07 ستمبر تک 15 پر مختلف اضلاع سے کال کرنے والے 242 شہریوں کو مدد فراہم کی گئی جن میں لاہور کے 17، اوکاڑہ میں 23، راولپنڈی میں 22، لیہ میں 18 رحیم یار خان میں 20، ڈی جی خان میں 15، مظفر گڑھ میں 10، فیصل آباد میں 11، گوجرانوالہ میں 15،ملتان میں 10، لودھراں میں 08، وہاڑی میں 07، اٹک میں 06، شیخوپورہ میں 05، جھنگ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین اور بہاولپور میں فی کس 04 گھرانوں  جبکہ سرگودھا، قصور، جہلم اور بہاولنگر میں 12 گھرانوں کو راشن و اشیائے ضروریہ فراہم کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مستحق اور غریب شہریوں کی مشکلات کا ہر ممکن ازالہ کر رہے ہیں،صوبے کے تمام اضلاع میں معاشی مشکلات کا شکار شہریوں کو پولیس نے اپنے وسائل سے راشن مہیا کیا، خدمت خلق کے اس مثالی سفر کو جاری رکھا جائے گا۔آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے والے مستحق شہریوں کی مدد کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 593 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 7, 2023