آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، متحدہ عرب امارات فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری تصور حسین گرفتار۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، متحدہ عرب امارات فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری تصور حسین گرفتار۔
قتل کے مقدمہ میں جہلم پولیس کو مطلوب اشتہاری تصور حسین واردات کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہوگیا تھا۔
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار کئے جانے والے خطرناک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 114 ہو گئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے قتل کی واردات کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری تصور حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں جہلم پولیس کو مطلوب اشتہاری تصور حسین واردات کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے اشتہاری تصور حسین کی گرفتاری اور وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اور اس کا پیچھا جاری رکھا اور اسے بالآخر گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم تصور حسین کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے اور رواں برس بیرون ملک سے گرفتار کئے جانے والے خطرناک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 114 ہو گئی ہے۔ ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، یورپ،افریقہ اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطے اور موثر فالو اپ سے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں مزید تیز کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے، انٹرپول سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 592 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 7, 2023